کیجریوال نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'دہلی میں رہنے والے مہاجر محنت کشوں کی ذمہ داری ہماری ہے، اگر وہ یہاں رہنا چاہتے ہیں، تو ہم ان پر مکمل توجہ رکھیں گے، اگر وہ اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں، تو ہم ان کے لیے ٹرینوں کا بندوبست کریں گے، ہم انہیں ایسے بحران کے وقت بے سہارا نہیں چھوڑیں گے'۔
وزیر اعلی نے ایک دوسرے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'تمام افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ کسی بھی تارکین وطن کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے، ان کے لئے جتنی ضرورت ہو گی، اتنی ٹرین کا انتظام کیا جائے گا'۔
دریں اثنا نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ 25 سے زائد ٹرینوں اور بڑی تعداد میں بسوں نے 35000 تارکین وطن کو ان کے آبائی ریاستوں میں پہنچا دیا ہے اور آج آٹھ شرمک اسپیشل ٹرینیں تقریبا 12000 تارکین وطن محنت مزدوروں کو ان کے آبائی وطن تک لے جائیں گی۔
سسودیا نے بھی اس سلسلے میں ٹویٹ کیا اور کہا 'پہلے ہی 25 سے زائد ٹرینوں اور بڑی تعداد میں بسوں کے ذریعے 35000 سے زیادہ لوگوں کو مختلف ریاستوں میں پہنچایا جا چکا ہے، آج آٹھ شرمک خصوصی ٹرینیں تقریبا 12000 تارکین وطن مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا'۔
'تارکین وطن مزدو جو شرمک اسپیشل ٹرینوں سے سفر کرنا چاہتے ہیں، ان کو آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا رجسٹریشن کے لیے لنک https://epass-jantasamvad-org/train/passenger/ دیا گیا ہے، بغیر رجسٹریشن کے کسی بھی مسافر کو ٹرین میں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔