ETV Bharat / bharat

دہلی ہوائی اڈے کے ٹرمینل -2 سے پروازیں یکم اکتوبر سے - دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے

چھ مہینے بعد اس ٹرمینل پر پروازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔

Delhi Airport
Delhi Airport
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 2:23 PM IST

دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یکم اکتوبر سے ٹرمینل -2 سے دوبارہ پروازیں شروع ہوں گی۔

دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈا لیمیٹیڈ (ڈائل) نے آج بتایا کہ یکم اکتوبر سے گو ایئر کی سبھی پروازیں اور انڈیگو کی ’2000 سیریز‘ کی پروازیں ٹی -2 سے روانہ ہوں گی۔ چھ مہینے بعد اس ٹرمینل پر پروازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ کووڈ -19 کی وجہ سے دو مہینے بند رہنے کے بعد 25 مئی کو جب ملک میں گھریلو مسافر پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں تو پروازوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے دہلی میں صرف ایک ہی ٹرمینل ٹی -3 کا استعمال کیا جارہا تھا۔ اب پروازوں کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ہی کچھ پروازوں کو ٹی-2 پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ڈائل نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے ٹی-2 پر 96 جوڑی پروازوں کی آمدورفت ہوگی۔ اکتوبر کے آخر تک یہ تعداد بڑھا کر 180 کی جائے گی۔ ٹرمینل پر گو ایئر کے لئے 11 اور انڈیگو کے لئے 16 کاؤنٹر ہوں گے۔ یکم اکتوبر کو پہلی پرواز صبح 6.25 بجے روانہ ہوگی۔ انڈیگو کی یہ پرواز دہلی سے سرینگر جائے گی۔

انڈیگو نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے انڈیگو کی 20 شہروں کو جانے والی پروازیں ٹی 2 سے جائیں گی۔ یہ شہر ہیں۔ احمدآباد، امرتسر، بھونیشور، بڑودا، بھوپال، بینگلورو، کوچین، گوہاٹی، اندور، امپھال، الہ آباد، جموں، اورنگ آباد، لکھنؤ، چنئی، پٹنہ، رائے پور، سرینگر، تریویندرم اور وشاکھاپٹنم۔

اگلے مرحلے میں آٹھ اکتوبر سے 12 اور شہروں کو جانے والی انڈیگو کی پروازیں ٹی-2 پر منتقل ہوجائیں گی۔ ان میں ممبئی، کولکاتہ، کویمبٹور، دہرادون، ڈبروگڑھ، گوا، حیدرآباد، مدورئی، جے پور، ناگپور، سورت اور وارانسی شامل ہیں۔

ڈائل نے بتایا کہ ٹرمینل -3 کی طرح ہی ٹرمینل -2 پر بھی کووڈ -19 سے بچاؤ کے سبھی طریقے کئے گئے ہیں۔ ڈائل کے چیف ایگزیکیٹو افسر ویدیہ کمار جے پریار نے یقین دلایا ہے کہ ٹی -2 پر بھی مسافروں کو محفوظ اور صحت سے متعلق ماحول ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.