ETV Bharat / bharat

دفاعی ساز و سامان ملک میں تیار کرنے پر زور

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی ساز و سامان کی ممکنہ حد تک ملک میں ہی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور دفاعی ساز و سامان کو اسی صورت میں درآمد کیا جائے گا جبکہ ملک میں اس کو تیار نہ کیا جا سکتا ہو۔

مسلح دستوں کی جدید کاری اولین ترجیح ہے : راج ناتھ سنگھ
author img

By

Published : Aug 4, 2019, 11:42 PM IST

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی دفاعی صلاحیت اور اُس کی تیاری میں اضافے کے لیے مسلح دستوں کی جدیدکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے حیدرآباد میں دفاعی سرکاری شعبے کی کمپنی کی گولڈن جبلی تقریبات کے موقع پر بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی ساز و سامان کی ممکنہ حد تک ملک میں ہی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور دفاعی ساز و سامان کو اسی صورت میں درآمد کیا جائے گا جبکہ ملک میں اس کو تیار نہ کیا جاسکتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ مینوفیکچرنگ میں ایف ڈی آئی اور آف سیٹ سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کو پانچ ٹریلین کی معیشت بنانے میں ایک کلیدی رول ادا کرے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دفاعی برآمدات سنہ 2025 تک ایک نمایاں سطح تک پہنچ جائیں گی۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بی ڈی ایل ایک اہم دفاعی تنظیم ہے اور ڈی آر ڈی او، اسرو جیسے اداروں کے ساتھ بی ڈی ایل نے اپنی حصولیابیوں کے ذریعے ملک کے احترام میں اضافہ کیا ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے گذشتہ 50 برسوں میں ایک لاکھ سے زیادہ میزائلیں تیار کرنے پر بی ڈی ایل کی تعریف کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ نئی دنیا میں بہت سے ممالک نے فضائی دفاعی نظام تیار کر کے میزائل ٹکنالوجی کے مقابلے کا سامان تیار کیا ہے اور انہوں نے مسلح دستوں کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ہائپر سونک میزائل ٹکنالوجی تیار کیے جانے کی اپیل کی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کی دفاعی پالیسی علاقائی بر اعظم کی سطح اور عالمی سطح پر امن اور استحکام کے لیے ہے۔

انہوں نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کےعہد ساز نظریے کی یاد میں ان کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر کلام کے ذہن کی تخلیق نے اپنی ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے اور اس پروگرام کے تحت میزائل تیار کرنے کے جدید ٹکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے بی ڈی ایل کو بہت سے مواقع فراہم کرائے۔

وزیر دفاع نے کمپنی کی کنچن باغ یونٹ میں جدید ترین پروڈکشن سہولیات کا بھی معائینہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر بی ڈی ایل کے بارے میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

راج ناتھ سنگھ نے تقریب میں میڈیم رینج کا سطح سے فضا میں مار کرنے والا میزائل 'ایم آر ایس اے ایم' بھارتی فضائیہ کے سپرد کیا۔

وزیر دفاع نے بی ڈی ایل کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی پہل کے ایک حصے کےطور پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی 'بہاد خواتین' کو مبارکباد پیش کی۔

راج ناتھ سنگھ نے 22 ویر ناریوں سے بات چیت بھی کی جنھیں اس موقعے پر بی ڈی ایل میں مدعو کیا گیا تھا۔

وزیر دفاع نے حکومت ہند کے جل شکتی ابھیان کے ایک حصے کے طور پر ابراہیم پٹنم میں بی ڈی ایل کی آئندہ یونٹ میں 'جل ندھی' نام کی بارش کا پانی جمع کرنے کی سہولت کا افتتاح بھی کیا۔

اس سے توقع ہے کہ یہ 24 لاکھ لیٹر پانی جمع کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے میں مدد دے گی۔

بی ڈی ایل، ابراہیم پٹنم میں راج ناتھ سنگھ نے پانچ میگاواٹ کے شمسی پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کیا، جس سے ماحولیات کے تحفظ کے لیے ڈی پی ایس یو کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.