مغربی بنگال کے ہگلی ضلع کے چنشورہ کے رہنے والے وکیل اور ہیومن رائٹس کمیشن ضلع صدر نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف وزیراعلی ممتابنرجی سمیت دوسری خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
وہ جب تک عوامی طور پر اپنی غلطی کا اعتراف یا پھر معافی نہیں مانگتے ہیں اس وقت تک انہیں چھٹکارا نہیں ملتا.
وکیل نے کہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی اس وقت ریاست کی خاتون اول ہیں.
عوامی طور پر ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعلی ہی کیوں کسی بھی خاتون کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیاسکتا ہے.
وکیل نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر کو عوامی طور معافی مانگنی پڑے گی تحریری طور پر معافی مانگنی پڑ سکتی ہے یا پھر مقدمے میں آنے والے اخراجات پر معاوضہ ادا کرنا پڑسکتا ہے ۔
مزید پڑھیں:
'کانگریس کی کارکردگی توقع کے مطابق ہوسکتی ہے'
انہوں نے کہا چنشورہ کی سی جے ایم عدالت میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور امید کرتے ہیں کہ بہت جلد اس کا فیصلہ آ جائے گا۔