ETV Bharat / bharat

سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ - سیکوریٹی ایکسچینج بورڈ آف انڈیا

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ سینسیکس اور نفٹی میں مزیر گراوٹ کا خدشہ ہے۔

decline in sensex and nifty in india
سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 10:21 AM IST

پیر کے روز انڈین ایکویٹی مارکیٹ میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ ان میں بیرونی زرمبادلہ، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ شامل ہے۔

سیکوریٹی ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے مطابق 'سینسیکس میں 345.14 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جو کہ فی الحال 34،826.13 پر ہے'۔

ایس ای بی آئی (ممبئی) کے ذرائع کے مطابق پیر کی صبح نفٹی 10،313.80 پوائنٹز پر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا نے شدت اختیار کرلی ہے۔ جس کا تجارتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثر پڑرہا ہے۔ اور آنے والوں دنوں میں بھی اس کا اثر محسوس کیا جائے۔

سیکوریٹی ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ 'امریکہ سمیت عالمی سطح پر کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافے کے سبب معاشی بحالی کے بارے میں پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس پر سبب قابو پانے کے اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے منظم حکمت عملی کی ضرورت ہے'۔

بینکاری میں کمی اور مالیاتی خدمات کے حصص کی وجہ سے مارکیٹ کو نقصانات ہوئے ہیں۔ بینکنگ کمپنیوں کے حصص کیلئے این ایف ای کا ذیلی انڈیکس، نفٹی بینک 1.56 فیصد گر گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.