ETV Bharat / bharat

قانون کے طالب علم کی موت: سی بی آئی تحقیقات کے سلسلے میں راجستھان حکومت کو نوٹس - سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے راجستھان کے جودھپور میں واقع نیشنل لاء یونیورسٹی (این ایل یو) میں تیسرے سال کے طالب علم وکرانت نگائیچ کی موت کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے سے متعلق عرضی پرپیر کو راجستھان حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کیا۔

قانون کے طالب علم کی موت: سی بی آئی تحقیقات کے سلسلے میں راجستھان حکومت کو نوٹس

author img

By

Published : Jun 8, 2020, 10:52 PM IST

وکرانت کی 14 اگست 2017 اگست کو مشتبہ حالات میں موت ہوگئی تھی جس کی جانچ ریاستی پولس کررہی ہے لیکن تین سال کی تفتیش کے باوجود جانچ میں پیش رفت نہ دیکھ کر متوفی کی ماں نیتو کمار ناگائیچ نے سی بی آئی کو جانچ کی ذمہ داری سونپنے سے متعلق عرضی دائر کی ہے۔ اس کی لاش رات کو یونیورسٹی کے سامنے ریلوے کی پٹریوں کے کنارے سے برآمد ہوئی تھی۔

قانون کے طالب علم کی موت: سی بی آئی تحقیقات کے سلسلے میں راجستھان حکومت کو نوٹس
قانون کے طالب علم کی موت: سی بی آئی تحقیقات کے سلسلے میں راجستھان حکومت کو نوٹس

جسٹس روہنگٹن ایف نریمن، جسٹس نوین سنہااور جسٹس بی آرگوئی کی بنچ نے عرضی گذار کی جانب سےپیش وکیل سنیل فرنانڈیز کی دلیلیں سننے کے بعدکہا کہ وہ پہلے ریاستی حکومت کی بات سننا چاہے گی کہ طالب علم کی موت کے تین برس بعد بھی آخر جانچ میں پیش رفت کیوں نہیں ہوئی؟ عدالت نے معاملے کی سماعت جولائی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.