خیال رہے کہ یہ دونوں افراد امریکہ کے صدر کے سینیئر مشیر ہیں۔
ان کا احمدآباد اور پھر آگرہ کا سفر طے ہے، وہ نئی دہلی پہنچنے سے پہلے تاج محل دیکھیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلینیا ٹرمپ جو 24 اور 25 فروری کو بھارت کے دورہ پر ہیں، ان کے ہمراہ بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیریڈ کشنر بھی ہوں گے۔
خیال رہے کہ امریکی تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹائزر، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن، سکریٹری خزانہ اسٹیومنوچن، سکریٹری کامرس ولبر راس اور ڈائریکٹر، آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ، مک مولوینی سمیت ایک اعلی سطحی وفد امریکی صدر کے ہمراہ بھارت آ رہا ہے۔
یہ ٹرمپ کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ہاؤڈی مودی پروگرام کی طرز پر موٹیرا اسٹیڈیم میں نمستے ٹرمپ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں امریکی صدر شرکت کریں گے۔
ان کی 38 برس کی پہلی بیٹی اس سے قبل نومبر 2017 میں عالمی انٹر پرینیورشپ سمٹ میں شرکت کے لئے حیدرآباد آچکی ہیں۔