معروف پاکستانی کرکٹر دانش کنیرا نے کہا ہے کہ 'انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپیل کی ہے'۔
وہ کنیرا انگلش کلب ایسیکس کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب پائے گئے تھے اور ان پر پابندی عائد ہے۔
کنیریا نے اپنی قانونی ٹیم کے توسط سے کہا کہ انہوں نے پی سی بی سے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (این سی سی) کے انسداد بدعنوانی یونٹ (اے سی یو) کے چیئرمین کو خط لکھنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ انھیں ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت دیں۔ انہوں نے یہ خط اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ کیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کو لکھے گئے خط میں کنیرا کی قانونی ٹیم نے لکھا ہے کہ 'کرکٹر کو پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر ناقابل تصور اور ناقابل فہم مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کی آمدنی کا واحد ذریعہ بہت حد تک متاثر ہوا ہے'۔
اس خط میں لکھا گیا ہے کہ 'پی سی بی کو اختیار ہے کہ وہ چیئرمین اے سی یو کو خط لکھے جو ہمارے مؤکل کے کہنے پر اسے درخواست کرے کہ وہ اسے ڈومیسٹک کرکٹ یا اس سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں کھیلنے کی اجازت دے'۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کنیرا نے کسی بھی طرح کے تمام تحقیقات کرانے کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے'۔
خط کے اختتام پر کہا گیا ہے کہ 'مذکورہ بالا گذارشات کی روشنی میں آپ سے التجا ہے کہ آپ ضابطہ اخلاق کے تحت دی گئی طاقت کا استعمال کریں اور چیئرمین اے سی یو سے اپیل کریں کہ ہمارے موکل کو ڈومیسٹک کرکٹ یا اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دیں کیونکہ ہمارا موکل کسی بھی کارروائی سے گزرنے کے لئے راضی ہے'۔