ریاست بہار کے کشن گنج دورہ پر آئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عقیل احمد سے پوچھا گیا کہ این سی پی یو ایل مسلم اکثریتی ضلع کشن گنج کے لیے کیا کرنا چاہتا ہے تو اس پر انہوں نے کہا کہ 'کشن گنج ہی نہیں بلکہ پورے بھارت میں ہم بہت کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہیں جو ہمارے دائرہء اختیار میں ہے'۔
ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ ہمارے مختلف اسکیموں کے لیے تو ہم ضرور دینا پسند کریں گے اور ایسا اس لیے کہ یہ جگہ ہر اعتبار سے بہت صحیح اور بہت اچھی جگہ ہے اگر ہم ان کو این سی پی یو ایل کے کسی بھی اسکیم سے فائدہ پہنچاتے ہیں تو ہم ایسا محسوس کریں گے کہ ہم نے صحیح جگہ پر حکومت ہند کے پیسوں کا خرچ کیا'۔
مزید پڑھیں : 'مسلم مجاہدین آزادی پر تلگو زبان میں کتابوں کی اشد ضرورت'
ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ سے پہلے ڈاکٹر ارتضی کریم کشن گنج کے ہر تین کیلو میٹر کے فاصلے پر کمپیوٹر سینٹر کھلوانے کی بات کہے تھے لیکن آج تک ایک بھی سینٹر نہیں کھلےاس پر ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا 'مجھ سے پہلے کس نے کیا کیا میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا لیکن میری موجودگی میں جو بھی سینٹر کے لیے اپلائی کریں گے اور شرائط پورا کریں گے تو انہیں سینئر ضرور دیا جائے گا۔