واضح رہے کہ شملا مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اور 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ایس آئی تی تشکیل دی گئی ہے جو تشدد سے متعلق تحقیقات کرے گی۔
میگھالیہ کے مشرقی خاصی پہاڑی ضلع میں شہریت ترمیمی قانون اور انر لائن لائن پرمٹ پر ایک جلسے کے دوران کے ایس یو کے اراکین اور غیر قبائلیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا
حالات کو کشیدہ دیکھتے ہوئے شیلانگ میں کرفیو لگا دیا گیا، افسارن کے مطابق کرفیو ۃتائے جانے کے بعد بھی شہر میں شیادہ تر دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
افسران نے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اور آئی ایل پی کی حمایت میں جلسہ چل رہا تھا جس میں کے ایس یو طلبا یونین کےاور غیر قبائلیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی
انہوں نے کہا کہ جھڑپوں کے بعد شیلونگ اور آس پاس کے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا اور ریاست کے چھ اضلاع ، ایسٹ و مغربی جینتیا پہاڑی،مشرقی کھاسی پہاڑی، ری بھوئی ، مشرقی کھاسی ہلس اور جنوبی مغربی کھاسی ہلس میں جمعہ کی رات سے 48 گھنٹوں کے لیے موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئیں۔