ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی اور تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفئر سوسائٹی کے باہمی تعاون سے عید میلاد النبیﷺ کے مبارک و مسعود موقع پر آنحضرتﷺ کے اسم شریف”محمدﷺ “ کے موضوع پر اردو یا فارسی شعر سمیت دیگر متون پر مشتمل خطاطی کے مسابقہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
خطاطی کے کاوشوں کے بھیجنے کا طریقہ: واٹسپ گروپ۔ مسابقہ میں اول دوم سوم مقام حاصل کرنے والے خطاط حضرات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
اس مسابقہ کے جج حضرات فن خطاطی کے ایرانی اساتذہ ہوں گے۔
خطاطی کے نمونے بھیجنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 ہے۔پروگرام اور اس کے نتائج کا اعلان 4/نومبر 2020 انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں کیا جائے گا۔