ETV Bharat / bharat

'کورونا وائرس، تدابیراپنانے کی ضرورت' - مریض کو خصوصی علاحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے

بی جے پی کے رکن پارلیمان وکاس مہاتمے نے آج وقفہ صفر کے دوران راجیہ سبھا میں کہا کہ 'کورونا وائرس کے انسداد کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔'

corona virus in india
'کورونا وائرس، تدابیراپنانے کی ضرورت'
author img

By

Published : Feb 3, 2020, 11:41 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:52 PM IST

اتوار کے روز کورونا وائرس کا دوسرا کیس ملک کی جنوبی ریاست کیرالا میں درج ہوا ہے۔ مریض کو خصوصی علاحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ پہلا کیس بھی کیرالا کا ہے۔
اس مرض کے شکار ہوکر چین میں فوت ہونے والوں کی تعداد 361 تک پہنچ گئی۔
چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کے بارے میں ابھی بہت کچھ جاننا باقی ہے لیکن اس وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ابتدائی مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ وائرس سانس کی شدید بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'بین الاقوامی سطح پر غیر ضروری سفر کو کم کردیا جائے۔ بیماری کے خطرے کو محدود کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات پر عمل درآمد کیا جانا چاہئے'۔ورلڈ ہیلتھ آرگانئزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ذرائع کے مطابق 'حفاظتی اقدامات کے لیے ماسک پہنیں، بھیڑ والی جگہوں سے پرہیز کریں، بنیادی حفظان صحت کو برقرار رکھیں۔ اپنے ہاتھوں کی صفائی کرتے رہیں اور آنکھوں اور ناک کو صاف کرنے لیے براہ راست ہاتھ سے صفائی سے گریز کریں۔ کمزور افراد میں اس انفیکشن ہونے کا زیادہ خطرہ رہتا ہے، لہذا صحت مند پکا ہوا کھانے کا انتخاب کریں۔
چین میں اب یہ نیا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور صرف روک تھام ہی اس کا بہترین علاج ہے'۔ڈبلیو ایچ او نے مشورہ دیا ہے کہ اگر آپ کو بخار اور کھانسی ہو تو آپ سفر سے گریز کریں۔ ڈبلیو ایچ او کے صحت کے مشیر نے کہا کہ اگر آپ چہرے کا ماسک پہننے کا انتخاب کرتے ہیں تو منہ اور ناک کو ڈھانپنا یقینی بنائیں۔ ہر استعمال کے بعد فوری طور پر ماسک کو ضائع کردیں اور ماسک اتارنے کے بعد ہاتھ دھو لیں'۔

Intro:Body:

ID

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 11:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.