مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا کی ایک عدالت نے قتل کے معاملے میں قصوروار دو سگے بھائیوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
جج راکیش گوئل نے ثبوتوں کی بنیاد پر دونوں سگے بھائی لاكھن اور ماکھن رجک کو قصور قرار دیتے ہوئے گزشتہ روز عمر قید اور سات ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق گذشتہ 18 اپریل 2017 کی شام کو ملزم لاكھن اور اس کے بھائی ماکھن رجک ساکنہ كھیرلی چینوني نے كیلارس قصبے میں واقع پرانی سبزی منڈی میں نتیش کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
قتل کی تصدیق کرنے کے لئے ملزم لاكھن نے دوسری مرتبہ بھی نتیش کو گولی مار دی۔ كیلارس پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے سبل گڑھ کورٹ میں چارج شیٹ پیش کی تھی۔