ETV Bharat / bharat

سی پی آئی، شہریت ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرے گی - چی اے بی نیوز

شہریت ترمیمی بل(سی اے بی)اور نیشنل شٹیزن شپ رجسٹر(این آر سی) کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ایم ایل) 10 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

سی پی آئی (ایم ایل) این آر سی اور سی اے بی کے خلاف احتجاج کرے گی

author img

By

Published : Dec 8, 2019, 6:47 PM IST

پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری سدھا کر یادو نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ شہریت ترمیمی بل کے ذریعہ سے آر ایس ایس کے ہندو راشٹر کے ایجنڈے کو پچھلے دروازے سے نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ آئین مخالف،غریب مخالف و فرقہ واریت کو فروغ دینے والا بل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسام میں نافذ کیا جارہا این آر سی انسانی تباہی کی شکل اختیار کرچکا ہے جہاں 19 لاکھ سے بھی زیادہ شہریوں کی شہریت پر تلوار لٹک رہی ہے۔

سی پی آئی کے رہنما نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل میں صرف تین پڑوسی ممالک پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے مسلم کے علاوہ دیگر مذاہب کے پناہ گزینوں کو شہریت دینے کے لئے مذہبی اور علاقائی شناخت کو بنیاد بنایا گیاہے جو ملک کے آئین اور سیکولرزم پر حملہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.