اب تک بھارت کے اندر اس مہلک بیماری میں 83 افراد متاثر پائے جا رہے ہیں، وزارت صحت و خاندانی بہبود نے یہ اطلاع دی ہے ۔
دوسری طرف، مہاراشٹر کے ناگپور کے مایا ہسپتال سے یہ خبر آئی ہے کہ کورونا وائرس کے 5 مشتبہ مریض وہاں سے فرار ہوگئے ہیں۔
ناگپور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سچن سوریاونشی نے بتایا کہ کورونا کے ان 5 مشتبہ مریضوں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ان میں سے ایک شخص متاثر پایا گیا ہے۔ جب کہ دیگر چار افراد کی رپورٹس آنی باقی ہے۔
پولیس کی جانب سے فرار مریض کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: کشمیر کی تازہ ترین صورت حال