بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے.
لگاتار آٹھویں دن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں.
پورے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے لیکن مغربی بنگال میں تیزی سے اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے.
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار 329 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 61 لوگوں کی موت ہوئی ہے.
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے. مسلسل آٹھویں دن چار ہزار سے زائد کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ روزانہ چار ہزار سے زائد نئے کیسز کا آنا تشویش کا باعث ہے. ریاستی محکمہ صحت اس پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے.
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد تین لاکھ 58 ہزار 700 پہنچ گئی ہے.
دارالحکومت کولکاتا میں 24 گھنٹوں کے دوران 112 کورونا کے کیسز آئے اس طرح کولکاتا میں مریضوں کی تعداد ایک ہزار پار کر گئی ہے جبکہ شمالی 24پرگنہ ضلع ایک ہزار پانچ مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے.
ریاستی صحت انتظامیہ کے مطابق کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد اب ساڑھے چھ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے.
ویسٹ بنگال میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس عروج پر ہے. اس پر قابو پانے کے لئے سخت قدم نہیں اٹھائے گئے تو نتیجہ اور برا ہو سکتا ہے.