کینساس اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کی طرف سے حال ہی میں شائع کردہ ایک مطالعے سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ سارس-کوو -2، جوکووڈ-19 کاسبب بنتا ہے، لوگوں میں مچھروں کے ذریعہ منتقل نہیں ہوتا۔
تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ وائرس مچھروں کی تین عام اور وسیع پیمانے پر تقسیم شدہ پرجاتیوں یعنی ایڈیس ایجیپٹی، ایڈیز البوپیکٹس اور کیولیکس کوئینکفاسکیٹس میں نقل تیار کرنے سے قاصر ہے۔ اور اس وجہ سے یہ انسانوں میں منتقل نہیں ہوسکتا ہے۔ یہ نتائج 17 جولائی کو نیچر سائنٹفک رپورٹز کے ذریعہ شائع ہوئے تھے۔
کینساس اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کی نئی تحقیق میں سب سے پہلے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سارس-کوو -2 مچھروں کے ذریعہ لوگوں میں منتقل نہیں ہوسکتا ہے۔
یونیورسٹی کے بائیوسیکیوریٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، اور ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ نائب صدر اسٹیفن ہیگس نے بی آر آئی اور کالج آف ویٹرنری میڈیسن کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر تحقیق کی اور17 جولائی کو یہ انکشافات کیے۔
اسٹیفن ہیگس نے کہا"اگرچہ عالمی ادارہ صحت نے واضح طور پر کہا ہے کہ مچھر وائرس کو منتقل نہیں کرسکتے ہیں، لیکن ہمارا مطالعہ حتمی اعداد و شمار فراہم کرنے والا ہے۔" یہ تحقیق، جو بی آر آئی میں کی گئی، اس میں بایوسفٹی لیول 3 کی سہولت ہے، جس میں بالآخر یہ پایا گیا کہ یہ وائرس مچھروں کی تین عام اور وسیع پیمانے پر تقسیم شدہ پرجاتیوں - ایڈیز ایجیپٹی ، ایڈیس البوپیکٹس اور کیولیکس کوئنکفاسکیٹس میں نقل تیار کرنے سے قاصر ہے - اور اس وجہ سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوسکتا۔