ETV Bharat / bharat

کل جماعتی اجلاس کا پی ایم سے مطالبہ

بینک ملازمین، غربا اور مزدورں طبقے کے لیے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے خصوصی قدم اٹھانے کے لیے وزیراعظم سے درخواست کی۔

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 11:51 PM IST

وزیراعظم نریندموردی
وزیراعظم نریندموردی

قومی دارالحکومت دہلی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم)نے بدھ کو ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس کے معاملے پر کل جماعتی میٹنگ کی، جس میں صحت کارکنان، غربا اور غیر منظم شعبے کے مزدوروں کی تعاون کے لیے وزیراعظم نریندموردی سے اپیل کی۔

ریاست کیرالہ سے پارٹی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ای کریم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے مطالبات رکھے۔

انہوں نے مودی سے کہا کہ غریبوں کو 35 کلوگرام اناج مفت دیا جائے اوران کے 'جن دھن' کھاتے میں پانچ ہزار روپے بھیجے جائیں۔

سی پی آئی (ایم) کے رہنما نے کہا کہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گودام میں 50 کروڑ ٹن چاول اور دو کروڑ 70 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، جسے عوام میں تقسیم کیا جائے۔

مسٹر کریم نےکثیر تعداد میں لوگوں کے لیے کورونا کے ٹیسٹ کروانے، صحت کارکنوں، ڈاکٹرز اور نرسیز کے لیے کٹ وغیرہ مہیا کرانے،اور کیرالہ کی طرح نجی ہسپتالز میں بھی بیڈ وغیرہ کا انتظام کرانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں دفتر نہ جانے والے افراد کو 80 فیصد تنخواہ دی جائے، اورکسی کی ملازمت نہ جائے اور نہ ہی ملازمین کو نکالا نہ جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.