ETV Bharat / bharat

اب جنازے کی کٹ میں سینیٹائزر نے بھی جگہ بنالی - جنازے کے ساتھ سینی ٹائزر

کورونا وائرس کے پیش نظر سینی ٹائزر کے عام استعمال کے بعد اب لوگ اسے جنازے کےساتھ استعمال کرنے لگے ہیں۔

SANITIZER
SANITIZER
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 12:54 PM IST

ریاست تریپورہ کے بٹالہ کے سب سے بڑے شمشان گھاٹ میں ایک پجاری ہیں، جن کا نام سُبیر چکرورتی ہے۔ جنازے کے ساتھ جو ضروری سامان ایک پنڈت کے پاس ہونا چاہیے، اس سامان کی کٹ میں ان دنوں سبیر ایک ہینڈ سینی ٹائزر بھی رکھ رہے ہیں۔

کورنا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ان دونوں 46 سالہ پجاری سُبیر کے پاس سینی ٹائزر ہمیشہ ساتھ رہتا ہے، جہاں بھی ضرورت پڑے سبیر اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائز کر لیتے ہیں۔

چکربورتی کہتے ہیں 'ہر دن چھ سے آٹھ جنازے شمشان گھاٹ پر لائے جاتے ہیں، اس میں وہ جنازے بھی شامل ہوتے ہیں جن کا پوسٹ مارٹم کیا ہوتا ہے، جنازے کو نہلانے و دیگر رسومات ادا کرنی ہوتی ہیں اور اس دوران ہمیں اپنی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھنا پڑتا ہے اس لیے ہمیں سینی ٹائزر کی ضرورت پڑتی ہے'۔

لیکن مارکیٹ میں سینی ٹائزر کی کمی کی وجہ سے سبیر خود سینی ٹائزر بناتے ہیں۔

سبیر نے کہا 'مارکیٹ میں سینی ٹائزر کی کمی ہے اس لیے میں نے سوچا کہ کیوں نہ سینی ٹازر خود بنایا جائے، میں نے انٹرنیٹ پر اس کا طریقہ سیکھا'۔

انہوں نے کہا 'اس کے بعد میں نے ادویات کی دکان سے الکحل لایا اور ایک دکان سے ایلوویرا جیل، الکحل میں نے 70 فیصد لیا اور ایلویرا جیل 30 فیصد لی، اور ایسے میں نے سینی ٹائزر تیار کر لیا اور اب میں جہاں بھی جاتا ہوں ایک چھوٹے ڈبے میں گھر میں بنائے گئے اس سینی ٹائزر کو ساتھ لے جاتا ہوں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.