ETV Bharat / bharat

کووڈ 19: ملک میں تقریبا 58 ہزار مریض شفایاب، 51797 اموات - کوروناوائرس

شفایابی کی اس تعداد کے سبب مریضوں کی تعداد میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ تعداد گھٹ کر 6،73،166 رہ گئی ہے۔

ملک میں تقریبا 58 ہزار مریض شفایاب
ملک میں تقریبا 58 ہزار مریض شفایاب
author img

By

Published : Aug 18, 2020, 1:09 PM IST

ملک میں کوروناوائرس وبا کی بڑھتی ہوئی شدت کے دوران اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار تقریبا 58 ہزار افراد صحت مند ہوئے ہیں جس سے ایکٹیو کیسزمیں بھی 3734 عدد کی بڑی کمی درج کی گئی۔

منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،937 افراد شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 19،77،779 ہوگئی ہے۔

شفایابی کی اس تعداد کے سبب مریضوں کی تعداد میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ تعداد گھٹ کر 6،73،166 رہ گئی ہے۔

اسی عرصہ کے دوران ملک کی 16 ریاستوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے ، جس میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 3126 ، بہار میں 1672 اور آندھرا پردیش میں 1168 مریض کم ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 55،079 افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27،02،743جبکہ 876 افراد کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 51،797 ہوگئی ہے۔ ملک میں فی الحال ایکٹیو کیسز24.91 فیصد ، بیماری سے شفایابی کی شرح 73.18 فیصد اور اموات کی شرح 1.92 فیصد ہے۔

ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہے جہاں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3126 عدد سے گھٹ کر مجموعی 1،55،579 رہ گئی اور228اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20،265 ہوگئی ۔ اس عرصے کے دوران11391 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی تعداد 4،28،514 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.