ETV Bharat / bharat

بھوکوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 7:09 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران مختلف افراد کی جانب سے مستحق افراد کو مفت کھانا کھلایا جارہا ہے جن میں حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے کمیونٹی کچن بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بھوکوں کے لیے مفت کھانے کا انتظام

ملک بھر میں کوویڈ 19 کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے سبب بھارت میں کمیونٹی کچن اس وقت مقبول ہوچکے ہیں۔ جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے جسے حرف عام میں لنگر یا بھنڈارہ بھی کہا جاسکتا ہے۔

اور اس غیر معمولی وقت میں ، برادری کے باورچی خانے سینکڑوں بھوکے افراد کو کھانے کھلانے کا ذریعہ بن چکے ہیں جو زیادہ تر ملک کے جنوب میں واقع ہے۔

حیدرآباد کے انا پورنا کینٹن

حیدرآباد جو ملک بھر کے پہلے شہروں میں سے ایک ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسس سامنے آئے ، اس شہر میں تقریباً 150 اناپورنا کینن موجود ہیں جو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں واقع ہیں۔

عام دنوں میں اس کینٹن میں دوپہر کا کھانا 5 روپئے میں ملتا ہے مگر اس وقت یہ کینٹن غریب اور بے گھر افراد کی مدد کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ 29 مارچ سے اس کینٹن میں رات کا کھانا بھی مہیا کروایا جارہا ہے۔

حکومت کی جانب سے چلائے جارہے اس کینٹن میں ہر روز 40 ہزار سے زائد افراد کو کھانا کھلایا جارہا ہے صرف اس مقصد کے ساتھ کہ کوئی بھی بھوکا نہ رہے۔ یہ کینٹن گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چلائی جارہی ہیں۔

اماں کینٹن ، چینائی

تاملناڈو میں اس وقت کوویڈ 19 سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے لیکن اماں کینٹن جو چینائی میں واقع ہے غریب اور بھوکے افراد کی مدد میں پیش پیش ہے خصوصاً دوسری ریاستوں کے مزدوروں کے لیے۔

یہ کینٹن تاملناڈو میونپسل کارپوریشن کی نگرانی میں خواتین کاسلف ہیلپ گروپ چلاتا ہے جسے حکومت کی مالی مدد حاصل ہے۔ یہ کینٹن نے غریبوں کی مدد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

اس کینٹن میں کام کرنے والوں کے لیے سواری کا کوئی انتظام نہ ہونے کے باوجود یہاں کا عملہ پابندی اور مستعدی کے ساتھ لاک ڈاؤن کے باوجود بھی کام میں مصروف ہے۔

تمام حفاظتی اقدامات کی پاسداری کرتے ہوئے اور اپنے اور کھانے پینے والوں کے درمیان ماسک ، سینیٹائزر کے استعمال اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے رہنما خطوط مرتب کرتے ہوئے ، کینٹین ، خواتین ، غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے لئے مسیحا بنی ہوئی ہے۔

اماں کینٹن میں اڈلی 1 روپئے میں ،دہی چاول 3 روپئے میں پونگل اور دیگر سبزی اور چاول اور لیمو چاول 5 روپئے میں فراہم کیا جارہا ہے۔ کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے سبب تمام چیزیں مفت دی جارہی ہیں۔

چینائی سیلاب ہو یا وردھا سیلاب یا پھر کوویڈ 19 لاک ڈاؤن ، ہر برے وقت میں اما کینٹن اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔

بنگلور کی اندرا کینٹن

بنگلور کی اندرا کینٹن تین شفٹوں میں کام کررہی ہے ایک صبح 7:30 تا 10 بجے ، دوسرا دوپہر 12:30 بجے تا 3 بچے اور شام میں 7:30 بجے تا 9 بجے ۔ یہ کینٹن بھی مزدوروں اور غریب افراد کو مفت کھانا فراہم کررہی ہے۔

آندھرا پردیش کی انا کینٹن

آندھرا پردیش کی سابق تلگو دیشم حکومت نے انا کینٹن کی شروعات کی تھی ۔ یہ کینٹن بھی صرف پانچ روپئے میں تقریباً 2.25 لاکھ افراد کو روزانہ کھانا فراہم کرتی ہے۔ لاکھ ڈاؤن کے سبب اس کینٹن سے مزدور ، غریب اور بے سہارا افراد کو بہت ہی مدد مل رہی ہے۔

کیرالہ کی کدمبشری کینٹن

ملک کا پہلا کورونا وائرس کیس کیرالہ میں سامنے آیا تھا ۔ لاک ڈاؤن کے سبب کیرالہ حکومت نے اعلان کیا کہ ریاست بھر میں موجود 1 ہزار 74 کدمبشری کینٹن جو سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں ناشتہ ، چائے ، کافی ، اسنیکس اور دیگر چیزیں انتہائی واجبی داموں پر فروخت کرتی ہے۔ یہ کینٹن اس وقت ریاست بھر میں بھوکے افراد کو کھانے کھلانے والی اہم ترین کینٹن بن چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.