ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ میں عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش، 6 معاوننین گرفتار - Militant module busted

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں پولیس نے عسکریت پسندوں کے 6 معاونین کو گرفتار کرکے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے اور ان کے قبضے سے آئی ای ڈیز، اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر مواد برآمد کرلیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2024, 7:27 AM IST

اونتی پورہ: جموں و کشمیر میں پولیس نے اونتی پورہ میں عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کیا۔ اوتی پورہ پولیس نے عسکریت پسندوں کے 6 معاونین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آئی ای ڈیز، اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ گرفتار کئے گئے عسکریت پسندوں کے 6 معاونین سے پوچھ گچھ کی گئی جس کی بنیاد پر اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

اونتی پورہ پولیس کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ جی ای ایم تنظیم سے تعلق رکھنے والا ایک عسکریت پسند جو فی الحال پاکستان میں مقیم ہے، کشمیری نوجوانوں کو گروپ میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہا ہے اور انہیں عسکری کاروائیوں کےلئے ٹریننگ و مواد پہچانے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولس تھانہ ترال میں مقدمہ درج کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران اس ماڈیول میں شامل افراد کی نشاندہی کی گئی۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں مقیم عسکریت پسند نے جیل میں اوور گراؤنڈ ورکر کی مدد سے اونتی پورہ اور کولگام ضلع کے ترال علاقے میں کئی نوجوانوں کی شناخت کی تھی جنہیں عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کے 9 معاونین گرفتار - Militant Arrested in Kathua

تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ان چھ عسکری معاونین کو گرفتار کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اس حوالے سے ترال پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.