ریاست کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 16 اضلاع میں کورونا انفیکشن کے 225 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، قرنطینہ مراکز سے196 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت نے ٹویٹ کیا 'جون میں یہ وبا انفیکشن کی اعلی ترین سطح پر ہے اور اب بھی ہر ایک کے لیے خطرہ ہے، خود ہی قوانین پر عمل کریں اور اپنے خاندان کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچائیں، ہمیشہ ماسک پہنیں، جسمانی فاصلاتی قانون کی پیروی کریں اور اپنے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں'۔
ریاست میں اب تک 1،96،456 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے، ان میں سے 3723 مثبت پائے گئے ہیں، اڈیشہ میں ، کورونا کے 2474 مریض اس وبا سے پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ریاست میں 1236 سرگرم کورونا کیسز ہیں
اوڈیشہ میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 13 افراد کی موت ہوچکی ہے، ان میں سے 3 کو پہلے بھی کچھ دوسری بیماریاں تھیں۔