ہماچل پردیش کی ایک نچلی عدالت نے محکمہ صحت میں مبینہ پی پی ای بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار پرتھوی سنگھ کو پانچ دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دیا۔
معاملے میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر اجے کمار گپتا کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ محکمہ وجیلینس نے گپتا کو مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپیے کی رشوت کی پیش کرنے والے پرتھوی سنگھ کو گذشتہ روز پوچھ گچھ کے لیے دفتر میں طلب کیا تھا اور دیر رات تک چلنے والی پوچھ گچھ کے بعد اسے 20 مئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر ہی گرفتار کیا گیا۔
گرفتاری کے بعد پرتھوی سنگھ کو طبی جانچ کے لیے اندرا گاندھی میڈیکل کالج (آئی جی ایم سی) لے جایا گیا۔
پرتھوی سنگھ نے ہی مبینہ طور پر وہ آڈیو کلپ بنائی اور وائرل کی تھی جس کے بعد 20 مئی کو گپتا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گپتا فی الحال ضمانت پر ہے۔
اس معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر راجیو بندل اخلاقی طورپر مستعفیٰ ہو گئے تھے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تفتیش ہو سکے کیونکہ معاملے میں بی جے پی کی بدنامی ہو رہی تھی۔