ایک ہی دن میں کووڈ19 جانچ کے 10 لاکھ یومیہ کے نشانے کو پورا کرنے کے مقصد سے جانچ سہولیات میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ہی دن میں جانچ کی زیادہ سے زیادہ تعداد نے نئی اونچائیوں کو چھوا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 848728 ٹسٹ کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا گیا ہے، جس سے اب تک کی گئی جانچ کی مجموعی تعداد 27694416 ہوگئی ہے۔
عالمی صحت تنظیم نے ’’کووڈ۔ 19 کے ضمن میں عوامی صحت اور سماجی اقدامات سے متعلق عوامی صحت کے معیار‘‘ کے بارے میں اپنے رہنما نوٹ میں مشتبہ معاملات کے لئے جامع نگرانی کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی صحت تنظیم نے مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ملک کو فی ملین آبادی پر 140 ٹسٹ یومیہ کرانے چاہئیں۔
ملک کی سطح پر فی ملین آبادی پر یومیہ جانچ کا فیصد 603 ہے اور مرکز کی کوششوں اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ذریعہ ان کے موثر نفاذ سے ان میں سے34 اس تعداد سے آگے ہیں۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ موجودہ معاملات کے پیش نظر جانچ کی تعداد میں اضافہ کریں۔
’’جانچ کرو، پتہ لگاؤ اور علاج کرو‘‘ کی حکمت عملی کے کامیاب نفاذ کے ایک کلیدی عنصر کے طور پر ملک بھر میں تشخیصی لیب کے نیٹ ورک کو مسلسل وسعت دی جارہی ہے۔
آج اس نیٹ ورک میں 1451 لیبس شامل ہیں جن میں سرکاری شعبے کی 958 اور 493 پرائیویٹلیبس ہیں ۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 64،553 نئے کیسز، ایک ہزار سات اموات
مختلف قسم کی لیبس میں درج ذیل شامل ہیں:
ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 749 (سرکاری: 447+پرائیویٹ 302)
ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 586 (سرکاری: 478+پرائیویٹ 108)
سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیب: 116 (سرکاری:33+پرائیویٹ 83)
جوش و جذبے کے ساتھ جانچ کرنے، جامع طریقے سے پتہ لگانے اور کارگر طریقے سے علاج کرنے کے کامیاب نفاذ میں صحت یابی کی شرح میں اضافے کو یقینی بنایا ہے جو کہ آج 71.17 ہوگئی ہے۔ کووڈ19 کے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17.5 لاکھ (1751555) ہوئی ہے۔
صحت یاب ہونے والوں کی تعداد سرگرم معاملات (661595) سے تقریباً 11 لاکھ (1089960) زیادہ ہے۔