کووڈ انیس سے بھارت کی جنگ میں حصہ لینے کے لیے ڈٰیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولیپمینٹ آرگنائی زیشن نے گلی محلوں کی صفائی کے لیے یعنی انہیں سینی ٹائز کرنے کے لیے ایک نئی تکنیک تیار کی ہے۔
اس سے قبل ڈی آر ڈی او نے حفاظتی سوٹ، وینٹیلیٹروں اور خصوصی ماسک تیار کرنے پر کام کیا تھا اور اب سنٹر فار فائر ایکسپلوسیو اینڈ انوارنمینٹ سیفٹی (سی ایف ای ای ایس) نے صفائی ستھرائی کے سازوسامان کے لئے دو تشکیلات تیار کیں ہیں۔
ڈی آر ڈی او نے ایک اسٹیٹمینٹ جاری کرتے ہوئے کہا 'ہم نے صفائی ستھرائی کے لیے دو ٹیکنالیجز کو تیار کیا ہے، ایک جو انسان بستے کی طرح اپنے پیچھے لگا کر علاقہ کو سینی ٹائز کر سکتا ہے اور دوسری ایک ٹرالی کی شکل میں جس کا استعمال کر کے علاقے کو سینی ٹائز کیا جا سکتا ہے'۔
ڈٰی آر ڈی او نے کہا 'ایک جو پورٹیبل یعنی اسے ایک انسان اپنے پیچھے بستے کی طرح پہن کر کسی مشکوک جگہ کی صفائی کر سکتا ہے اس میں ڈی کونٹیمینیشن سولیوشن کے ساتھ ایک فیصد ہائی پو کلورائٹ سولیوشن کی ضرورت ہے'۔
ڈی آر ڈی او کے مطابق 'بیگپیک ٹیکنالوجی 300 مربع کلومیٹر رقبے کی جراثیم کشی کرنے کے قابل ہے'۔
اسٹیٹمینٹ میں مزید کہا گیا ہے 'جن علاقوں میں یہ دونوں نظام استعمال کیے جاسکتے ہیں ان میں ہسپتال، ڈاکٹروں کے چیمبرز، دفاتر، راہداری، راستے، میٹرو اور ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹیشن شامل ہیں'۔
وہیں انہوں نے ٹرالی کے ذریعے سینی ٹیشن والی تکنیک کے لیے کہا 'ٹرالی تکنیک میں آپ 3000 مربع کلومٹر کی جگہ کو سینی ٹائز کر سکتے ہیں'۔