ETV Bharat / bharat

چار ستمبر تک 4.77 کروڑ کورونا نمونوں کی جانچ - آئی سی ایم آر

ملک بھر میں ہر روز عالمی وبا کورونا وائرس کے ریکارڈ نئے مثبت معاملات کے بیچ چار ستمبر تک چار کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

چار ستمبر تک 4.77 کروڑ کورونا نمونوں کی جانچ

author img

By

Published : Sep 5, 2020, 2:31 PM IST

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ہر روز ریکارڈ نئے معاملوں کے ساتھ ہی اسے قابو کرنے کی مہم کے تحت 4 ستمبر تک کل چار کروڑ 77 لاکھ 38 ہزار 491 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کو بتایا گیا کہ 04 ستمبر کو ایک دن میں 10 لاکھ 59 ہزار 346 کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور ٹیسٹوں کی کل تعداد 4،77،38،49 تک جا پہنچی ہے۔

اس سے پہلے کورونا کے بڑھتے قہر کو تھمنے کے لئے دو اور 3 ستمبر کو مسلسل دو دن 11-11 لاکھ سے زیادہ کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

کونسل کی طرف سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار میں 3 ستمبر کو 11 لاکھ 69 ہزار 765 کورونا نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔ اس سے، کونسل کے مطابق، ملک میں 12 ستمبر کو پہلی بار 11 لاکھ 72 ہزار 179 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی جو دنیا میں ایک دن میں انفیکشن کے سب سے زیادہ جانچ کا ریکارڈ بھی ہے۔

کورونا کے ملک میں مسلسل بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے اس کی روک تھام کے لئے جانچ، علاج اور رابطے کا پتہ لگانے پر مسلسل زور دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھین: دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.62 کروڑ سے زائد

ایک ستمبر کو دس لاکھ 12 ہزار 367 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔

اس سے پہلے ملک میں 29 اگست کو ریکارڈ 10 لاکھ 55 ہزار 27 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی اور پہلی بار 21 اگست کو (ایک ملین سے زیادہ) دس لاکھ 23 ہزار 836 کورونا جانچ کی گئی تھی اور ایک دن میں دس لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے والا دنیا میں ہندوستان تیسرا ملک بنا تھا۔

ادھر کنٹرول کے لئے اٹھائے جا رہے اقدام کے درمیان انفیکشن کا گراف روزانہ بڑھ رہا ہے اور ہفتے کو جاری وزارت صحت کے اعداد و شمار میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 86 ہزار 432 ریکارڈ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 1089 لوگوں کی وائرس سے جان جا چکی ہے۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس نے اب تک 40لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جن میں 31لاکھ 7ہزار 223افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وہیں اس وبا سے مرنے والے افراد کی تعداد 70ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ شرح اموات 1.73 فیصد اور ریکوری کی شرح 77.23 فیصد ہے۔

امریکہ (6,389,057) اور برازیل (4,091,801) کے بعد کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہندوستان میں موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.