برازیل کی وزارت صحت نے اطلا دی ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
وزارت نے بتایا کہ برازیل میں کورونا سے اموات کی شرح پانچ فیصد کے آس پاس ہے۔
برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21704 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 892 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس کووڈ۔ 19 کے 850000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 42000 سے تجاوز کرگئی ہے۔
برازیل میں کورونا کے کل 850514 معاملے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42270 ہوگئی ہے اور اب تک کل 379200 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس کے انفیکیشن کی تعداد برازیل میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔ دوسری جانب تعداد اموات میں بھی اس نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔