ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح چار فیصد سے کم

گزشتہ 30 نومبر سے کورونا کے یومیہ معاملے 35 ہزار کے آس پاس آرہے تھے لیکن اب یہ 30 ہزار سے بھی کم ہوگئے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 1:13 PM IST

بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح چار فیصد سے کم
بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح چار فیصد سے کم

ملک میں گذشتہ کئی دنوں سے کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں کمی اور صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں بہتری کے بعد فعال کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے ور ان کی شرح چار فیصد سے کم ہوگئی ہے۔

منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 567 نئے معاملات سامنے آئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 97.03 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران 39 ہزار 45 مریضوں شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 94.69 فیصد ہوگئی ہے۔اور فعال معاملات میں 12863 کی کمی کی وجہ سے اس کی شرح 3.96 فیصد پر آگئی ہے۔

کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد اب بڑھ کر 91.78 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ فعال معاملوں کی تعداد 3.83 لاکھ ہے۔ اسی دوران 385 مریضوں کی اموات کے ساتھ تعداد اموات بڑھ کر 140958 اور ہو گئی ہے اوراموات کی شرح اب 1.45 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7345 مریض صحتمند ہوئے اور فعال معاملات میں 4310 کی کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ دوسرے دن اس بیماری سے اموات کی تعداد 40 رہی۔

ریاست میں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 76852 ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47774 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.77 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور فعال معاملات کم ہوکر 59607 رہ گئے ہیں جبکہ 2441 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں سرگرم معاملات کی تعداد 2207 سے گھٹ کر 22486 ہوگئی ہے۔ اس بیماری سے اب تک یہاں 9706 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 5.61 لاکھ سے زیادہ مریضوں کورونا سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 614 سے گھٹ کر 24786 ہوگئی ہے، ریاست میں اموات کی تعداد 11867 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 8.57 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں اس دوران فعال مریضوں کی تعداد 284 کم ہوکر 56260 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 7038 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 8.59 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں سرگرم معاملات کی تعداد 428 کم ہوکر 21732 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 7944 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.26 لاکھ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

تمل ناڈو میں سرگرم معاملات کی تعداد معمولی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 10695 ہوگئی ہے اور اب تک 11809 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.69 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔

اڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 3339 ہوگئی ہے اور 1778 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے پاک مریضوں کی تعداد 3.16 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا کے فعال معاملات کم ہوکر 7696 رہ گئے ہیں اور 1477 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.65 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا کے سرگرم معاملات کم ہوکر 23829 ہوچکے ہیں اور 8771 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.72 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد 7604 ہوگئی ہے اور انفکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1.44 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4934 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں فعال معاملوں کی تعداد 13443 رہ گئی ہے اور اب تک 1.99 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 3347 افراد دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں 19589 فعال معاملے ہیں اور 2.25 لاکھ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ 3010 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

گجرات میں 14493 فعال معاملے رہ گئے ہیں اور یہاں 4095 افراد کی اس وائرس کی وجہ سے موت اور دو لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

بہار میں 5467 سرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1297 افراد ہلاک جبکہ 2.31 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔

اب تک کورونا وبا سے ہریانہ میں 2611، راجستھان میں 2448، جموں وکشمیر میں 1755، اتراکھنڈ میں 1295، آسام میں 995، جھارکھنڈ میں 988، گوا میں 701، پڈوچیری میں 615، تریپورہ میں 373، منی پور میں 309، چنڈی گڑھ میں293، لداخ میں 121، میگھالیہ میں 120، سکم میں 117، ناگالینڈ میں 66، انڈومان و نکوبار جزائر میں 61، اروناچل پردیش میں 55 اور دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو میں دو اموات ہوئی ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.