مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 2 اگست کو ملک بھر میں 40574 کورونا متاثرہ افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے شفایابی کی شرح 65.77 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک پورے ملک میں 1186203 کورونا متاثرہ افراد اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے انفیکشن کے 52،972 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، لیکن اس عرصے میں انفیکشن کے فعال معاملوں کی تعداد میں صرف 11،627 کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اسی عرصے میں 40574 متاثرہ افراد صحتیاب ہوگئے اور 771 مریضوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ملک میں اس وقت 5،79،357 کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
گزشتہ 2 اگست کو مہاراشٹر میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہيں۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9926 کورونا متاثرہ افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش میں 6272، تمل ناڈو میں 5517، کرناٹک میں 4077، مغربی بنگال میں 2213، اترپردیش میں 2813، دہلی میں 1186، تلنگانہ میں 1088، آسام میں 942 اور گجرات میں 805 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔