آندھراپردیش میں دو کورونا متاثر قیدی فرار ہوگئے ہیں۔
حکام نے کورونا متاثر دو قیدیوں کو کووڈکیر سنٹرمیں داخل کرایا جہاں سے وہ موقع دیکھ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریاست آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گودواری کووڈ کیرسنٹر سے دو چور فرار ہوگئے۔ یہ دونوں ضلع کی جیل میں قید تھے،کورونا متاثرپائے جانے کے بعد انھیں ہفتے کے روز کووڈ کیر سنٹر لایا گیا،جہاں سے وہ فرار ہوگئے۔
بتایا گیا کہ فرار ہوئے قیدی متعدد چوری کی وارداتیں انجام دے چکے ہیں۔ پولیس انھیں تلاش کررہی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انتظامیہ اقدامات کررہا ہے،وائرس سے بچنے کےلیے لوگ رضاکارانہ طور پر خود کو گھروں میں محدود رکھتے ہوئے احتیاط کررہے ہیں۔ مگراس واقعے میں کورونا وائرس ان قیدیوں کو بھاگنے میں مدد کی وجہ بنا، دوسری جانب پولیس کی مستعدی پر بھی سوال کھڑے ہورہے ہیں۔