پوری دنیا اور خصوصاً ہندوستان کے لوگ کورونا وائرس کی وبا کے درمیان نارمل کی نئی تعریف اپنا رہے ہیں۔ اس دوران آمنڈ بورڈ آف کیلیفورنیا نے بدھ کو ایک ورچوئل پینل بحث کا انعقاد کیا، جس میں ہندوستان اور امریکہ کی مشہور ہستیوں نے اپنی نجی زندگی اور حالات سے مثال دیں اور ملک بھر کے کنبوں سے وبا کے وقت میں اپنے معمولات زندگی اور ڈائٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔
اس بحث کا عنوان تھا 'وبا کے دوران کنبے کی صحت اور دیکھ بھال پر توجہ دینے کی اہمیت'۔ اس میں ملک کی موجودہ صحت کے حالات پر فوکس کیا گیا اور روک تھام کے ان اقدامات پر زور دیا گیا جنہیں کنبے اپنی روزانہ کی ڈائٹ اور لائف اسٹائل میں شامل کرسکتے ہیں۔
اس بحث کی قیادت بالی ووڈ اداکارہ سوحہ علی خان، پائلیٹس ایکسپرٹس اور ڈائٹ اور نیوٹریشن کنسلٹینٹ مادھوری روئیا، میکس ہیلتھ کیئر- دہلی میں ڈائٹیٹکس کی ریجنل ہیڈ ریتیکا سمدر اور آمنڈ بورڈ آف کلیفورنیا میں گلوبل مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ کی وی پی ایمیلی فلیش مین نے کی۔
اس پینل کا انعقاد حیدرآباد کی آر جے شیجی نے کیا۔ بحث کے دوران سبھی پینلسٹ نے اپنی نجی زندگی اور حالات سے مثال دی اور ملک بھر کے کنبوں سے وبا کے وقت میں اپنے لائف اسٹائل اور ڈائٹ پر توجہ دینے کےلئے کہا۔
غذائیت سے بھرپور خوراک، ایکسرسائز اور پوری احتیاط کے ساتھ کھانا کھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پینلسٹ نے ان چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں پر زور دیا، جنہیں ہندوستانی کنبے اپنی زندگی میں اپنا کر امیونٹی، حفاظت اور مضبوط کرسکتے ہیں اور اپنی مکمل تیاری کو بہتر بنا سکتے ہیں۔