ETV Bharat / bharat

دہلی میں 900 لوگوں کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا - delhi mohallah clinic doctor corona

دارالحکومت دہلی کے موج پور علاقے میں محلہ کیلنک کے ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کے مثبت پائے جانے کی اطلاع کے بعد ڈاکٹر کے رابطے میں آئے تقریبا 900 افراد کو کورینٹائن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دہلی میں 800 لوگوں کو بھیجا گیا آئیسلیوشن وارڈ

author img

By

Published : Mar 26, 2020, 11:45 AM IST

Updated : Mar 26, 2020, 2:42 PM IST

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب سے آئی ایک خاتون نے محلہ کلینک کے ڈاکٹر سے علاج کرایا تھا ۔ یہ خاتون کورونا وائرس سے متاثر تھیں جس سے ڈاکٹر بھی اس کی زد میں آ گئے۔ بعد میں ڈاکٹر کی اہلیہ اور بیٹی بھی متاثر ہو گئیں۔ ڈاکٹر سے 12 سے 18 مارچ کے درمیان علاج کرانے والے تقریباً 900 لوگوں کی شناخت کر کے انہیں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں یہ وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اور دہلی میں اب تک اس کے 25 مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ دو افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں اس وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا جس کا آج دوسرا دن ہے۔

Last Updated : Mar 26, 2020, 2:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.