ETV Bharat / bharat

چار ریاست کے 6.56 لاکھ افراد نے کورونا کو شکست دی - کورونا وائرس کی خبریں

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر، دہلی، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں اب تک 656،594 افراد اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں جو صحت مند ہوئے لوگوں کی تعداد کا 57 فیصد ہے۔

image
image
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 1:27 PM IST

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں 2 لاکھ 66 ہزار 833 افراد ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ تمل ناڈو میں ایک لاکھ 90 ہزار 966، دہلی میں ایک لاکھ 22 ہزار 131 اور آندھرا پردیش میں 76 ہزار 614 افراد اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 54 ہزار 736 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے پار ہو کر کے 17،50،724 ہوچکی ہے۔

اب تک اس وبأ کی وجہ سے 37 ہزار 364 افراد کی موت ہوچکی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 45 ہزار 630 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے 5،67،730 فعال معاملے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.