ETV Bharat / bharat

بہار میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری - health ministry

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 432 کرونا متاثرین کی شناخت ہوئی ہے جس سے مجموعی تعداد 18 ہزار 853 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 13 ہزار 19 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

بہار میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری
بہار میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 8:27 PM IST

آج شام تک محکمہ صحت کے ذریعہ جاری اعدادوشمار کے مطابق 1 ہزار 432 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان مریضوں میں سب سے زیادہ مریض دار الحکومت پٹنہ کے ہیں۔ پٹنہ میں 162 نئے مریض پائے گئے ہیں جبکہ مشرقی چمپارن سے 124 اور بیگو سرائے سے 114 نئے مریض ملے ہیں۔

محکمہ صحت کے سیکریٹری لوکیشن کمار سنگھ نے بتایا کہ آج بہار میں پہلی بار 10 ہزار 18 سیمپل کی جانچ ہوئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 432 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں اب ایکٹیو کیس کی مجموعی تعداد 5690 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے ذریعہ جاری اطلاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 655 افراد علاج کے بعد صحتیابی حاصل کر چکے ہیں۔ اب تک 13 ہزار 19 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریاست کی رکوری ریٹ گھٹ کر 69.06 فیصد ہو گئی ہے۔ بہار میں کنٹونمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 742 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.