ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 153 - بھارت میں تین اموات

مہلک وبا کورونا وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بھارت میں اس کی تعداد 153 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 150

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 11:08 AM IST

Updated : Mar 18, 2020, 2:41 PM IST

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 153 لوگوں میں اس وبا کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 122 بھارتی شہری ہیں اور 25 غیر ملکی شہری بتائے جا رہے ہیں، قابل تشویش یہ ہے کہ منگل کے روز کورونا وائرس سے ایک کے ہلاک ہونے بھی اطلاع ملی ہے۔

حالانکہ ان سب کے درمیان ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اس وبا سے اب تک 14 لوگوں کو نجات مل چکی ہے، اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مرکزی حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں اور دیگر طرح کی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

پیر کو اوڈیشہ سے کورونا وائرس کا پہلا تصدیق شدہ معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد متعدد مقامات پر امتنعی احکامات نافذ کر دیا گیا، جموں وکشمیر میں کورونا واائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ریاست میں غیر ملکی سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وہیں مہاراشٹر حکومت نے ریاست کے سبھی سرکاری محکموں کو سات دنوں کے لیے بند کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ٹرینوں کی سیٹیں خالی ہونی کی وجہ سے 85 ٹرینیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

وہیں زونل ریلوے نے منگل کو کیٹرنگ عملے کو حکم سرکلر جاری کرتے ہوئے انہیں کہا ہے کہ ایسے ملازم کو کھانے پینے سے متعلق لین دین اجزات نہیں دی جائے جنہیں سردی کھانسی نزلہ یا بخار کی شکایت ہو رہی ہو، اور ان کی تعیناتی نہیں کی جائے۔

حکام کے مطابق سنٹرل ریلوے نے 23 ٹرینیں ، جنوبی وسطی ریلوے نے 29 ٹرینیں ، ویسٹرن ریلوے نے 10 ٹرینیں ، جنوب مشرقی ریلوے نے 9 ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔

احتیاطی اقدام کے طور پر مغربی ریلوے اور وسطی ریلوے جیسے ریلوے زون نے پلیٹ فارم پر لوگوں کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کو مناسب طریقے سے پیک کیا جائے اور جہاں تک ممکن ہو کھلی اشیاء کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

بھارت میں کتنے تصدیق شدہ کیسز اور کہاں؟

مہاراشٹر: 42 کیرالہ: 27 ہریانہ: 16 اتر پردیش: 15 کرناٹک: 13 دہلی: 10 تمل ناڈو: 1 لداخ: 10
تلنگانہ: 6 راجستھان: 4 جموں وکشمیر: 3 آندھرا پردیش: 1 اوڈیشہ: 1 پنجاب: 1 مغربی بنگال: 1

Last Updated : Mar 18, 2020, 2:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.