ETV Bharat / bharat

بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس کے 3525 نئے کیسز - گجرات میں کورنا کے کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 3525 نئے کیسزکے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 74،281 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔

image
image
author img

By

Published : May 13, 2020, 9:56 AM IST

Updated : May 13, 2020, 12:17 PM IST

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 74،281 ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 مریضوں کی موت کے بعد کل اموات 2415 تک پہنچ گئی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے، یہاں کورونا وائرس کے سبب اتک 24،427 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5125 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 921 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔

گجرات اس معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے اب تک 8903 کیسز سامنے آئے ہیں اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3246 ہے جبکہ 537 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

تامل ناڈو میں کورونا نے تیزی سے اپنے پاؤں پھیلائے ہیں، یہاں کورونا سے اب تک 8718 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2134 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اس کے علاوہ صرف 61 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہے۔

اس کے بعد دارالحکومت دہلی کا نمبر آتا ہے جہاں کووڈ-19 سے 7639 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 2512 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 86 لوگ اس وبأ سے جانبر نہ ہوسکے۔

پورے بھارت میں اب تک 24386 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

Last Updated : May 13, 2020, 12:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.