ETV Bharat / bharat

'بہار میں کورونا کی صورتحال خطرناک، حکومت انتخاب کرانے مگن' - Dipankar bhata chariya

سی پی آئی ۔ ایم ایل کے قومی جنرل دیپانکر بھٹہ چاریہ نے بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کے بیان کی اپوزیشن ہار سے ڈرا ہوا ہے اور اس لئے انتخاب ملتوی کرانے کی بات کر رہا ہے پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں کورونا وبا کی دھماکہ خیز صورتحال ہے لیکن حکومت انتخاب کرانے میں مست ہے ۔

بہار میں کورونا کی صورتحال خطرناک، حکومت انتخاب کرانے مگن : دیپانکر

author img

By

Published : Jul 12, 2020, 7:10 PM IST

مسٹر بھٹہ چاریہ نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ کسی بھی حساس اور ذمہ دار حکومت کی پہلی ترجیح کورونا وبا سے پیدا ہوئی صورتحال میں ریاست کی عوام کو بچانے کے بارے میں ہونی چاہئے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) اور جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) جیسی پارٹیوں اور ان کی قیادت میں چل رہی حکومتوں کا کیریکٹر ایسا ہے کہ وہ ایسے بحرانی کیفیت میں بھی صرف کرسی اور اقتدار کے بارے میں ہی سوچ رہی ہیں ۔

سی پی آئی۔ایم ایل کے قومی جنرل سکریٹری نے کہاکہ آج بہار میں کورونا کی صورتحال دھماکہ خیز ہے اور ان ساری پریشانیوں سے آزاد ہوکر ریاستی حکومت انتخاب کرانے میں مست ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان سب چیزوں کو بہار کی عوام اچھی طرح سے دیکھ رہی ہے ۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی کے سنیئر لیڈر سشیل کمار مودی نے کورونا انفکیشن کے درمیان ریاست میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب کے سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت پر پلٹ وار کرتے ہوئے سنیچر کو کہاکہ بہار اسمبلی انتخاب میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔ تب تک انفکیشن کی کیا صورتحال ہوگی یہ کہنا مشکل ہے ۔

تمام صورتحال کا اندازہ کر کے کوئی فیصلہ کرنا انتخابی کمیشن کا کام ہے اس لئے کمیشن کی تیاریوںپر ابھی سے سیاسی بیان بازی نہیں ہونی چاہئے ۔مسٹر مودی نے کہاتھا کہ اسمبلی انتخاب وقت پر ہو یا ٹل جائے ، قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کمیشن کے فیصلے پر عمل کرے گی ۔ہم ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں لیکن جیسے کمزور طالب علم امتحان ٹالنے کے لئے بہانے کھوجتا ہے ویسے ہی کچھ جماعتیں اپنی ممکنہ ہار کو دیکھتے ہوئے انتخاب ٹالنے کیلئے بہانے تلاش رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.