ETV Bharat / bharat

تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کی کرونا رپورٹ منفی - مولانا سعد

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مولانا سعد گذشتہ دنوں تبلیغی جماعت سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینے کے لیے کرائم برانچ کے سامنے حاضر بھی ہو سکتے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 5:33 PM IST

میڈیا ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کی کورونا کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مولانا سعد گذشتہ دنوں تبلیغی جماعت سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دینے کے لیے کرائم برانچ کے سامنے حاضر بھی ہو سکتے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس دوران عام لوگوں کی طرح تبلیغی جماعت سے وابستہ بھی کچھ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

دہلی میں واقع نظام الدین مرکز میں بڑی تعداد میں کورونا کے واقعات سامنے آئے تھے، جس کے بعد پورے مرکز کو خالی کرایاگیاتھا۔

خود مولانا سعدقرنطینہ میں چلے گئے تھے، لیکن اب ان کی رپورٹ آگئی ہے اوروہ کورونا سے متاثرنہیں ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں تبلیغی جماعت پر کورونا پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا، تاہم بعد میں یہ خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں، جس کی کچھ میڈیا چینلز نے تردید بھی کی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.