ملزم کو اندور میں گرفتار کر اس پر ایس ایس اے لگایا گیا تھا، اس کے بعد جبل پور سنٹرل جیل میں شفٹ کیا گيا تھا۔ وہاں جانچ میں ملزم کورونا مثبت پایا گیا۔ اس کے بعد علاج کے لیے اسے میڈیکل کالج میں شفٹ کیا گيا۔
دراصل اندور میں خاتون ڈاکٹرز پر پتھراؤ کرنے والے چار ملزمین پر این ایس اے لگایا گيا تھا۔ سبھی کو گرفتار کر جبل پور جیل میں بھیجا گيا تھا۔ وہاں پہنچنے کے بعد چاروں کا کورونا کا ٹیسٹ ہوا تھا، جن میں تین کی رپورٹ منفی آئی اور ایک کی رپورٹ مثبت آئی۔
اس کے بعد جبل پور میں ہی اس کا علاج چل رہا تھا۔ جانکاری کے مطابق اس قیدی کو آئیسولیشن وارڈ سے سپر اسپیشیلٹی میں شفٹ کیا جا رہا تھا، اسی دوران وہ فرار ہو گیا۔ کنٹرول روم سے سبھی تھانوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں پولیس کے افسران ہسپتال پہنچ گئے۔
فرار قیدی کے اوپر جبل پور اسی پی نے 10 ہزار روپے کا انعام کا اعلان کیا ہے۔ فرار ہوئے قیدی کے لیے شہر کے دیگر جگہوں پر چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔