ETV Bharat / bharat

پڈوچیری میں کورونا متاثر شخص فرار

پڈوچیری میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی جانچ رپورٹ آنے سے پہلے ہی ایک شخص کے فرار ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

پڈوچیری میں کورونا متاثر شخص فرار
پڈوچیری میں کورونا متاثر شخص فرار
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 6:52 PM IST

پڈوچیری پولیس کے مطابق تین دن پہلے رون (39) نامی ایک شخص کروودیکپم میں واقع کورونا جانچ مرکز میں جانچ کرانے آیا تھا۔ جمعہ کی شام اس کی جانچ رپورٹ آئی جس میں اس کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

مثبت رپورٹ کے بعد جانچ مرکز کے صحت کے کارکنوں نے اس کے ساتھ موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس کا موبائل بند ملا۔ جب طبی اہلکار اس شخص کے بتائے گئے پتے پر گئے تو پتہ بھی جعلی پایا گیا۔

اس کے بعد لوسپیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی اور پولیس مفرور شخص کی تلاش میں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ دوسرا واقعہ ہے جب کورونا سے متاثرہ شخص نے جعلی سکونت کی بنیاد پر کورونا کی جانچ کرائی۔ اس ہفتے کے شروع میں میتووپلیام پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک اور شخص نے جعلی سکونت کی بنیاد پر کورونا جانچ کرائی، لیکن وہ بھی انفیکشن ہونے کی تصدیق کے بعد سے فرار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.