ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا شرحِ اموات 1.75 فیصد - مہاراشٹر میں اموات کی شرح 3.1 فیصد ہے

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1043 کورونا متاثرین کی موت ہونے کے درمیان کورونا اموات کی شرح اموات 1.75 فیصد ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا شرح اموات 1.75 فیصد
ملک میں کورونا شرح اموات 1.75 فیصد
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 5:17 PM IST

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 02 ستمبر کو پورے ملک میں 1,043 کورونا متاثرین کی موت ہو گئی جس سے اب تک اس وائرس کے سبب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 67 ہزار سے بڑھ کر 67,376 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا کے ڈھائی کروڑ سے زائد کیسز

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گجرات اور مہاراشٹر میں اموات کی شرح 3.1 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ، پنجاب میں 2.8 فیصد، دہلی میں 2.5 فیصد، مدھیہ پردیش میں 2.2 فیصد، مغربی بنگال میں 2.0 فیصد، تمل ناڈو میں 1.7 فیصد، کرناٹک میں 1.6 فیصد، اترپردیش میں 1.5 فیصد، راجستھان میں 1.3 فیصد، ہریانہ میں 1.1 فیصد۔ فیصد، جھارکھنڈ میں 1.0 فیصد، آندھرا پردیش میں 0.9 فیصد، تلنگانہ میں 0.6 فیصد، اڈیشہ میں 0.5 فیصد، بہار میں 0.5 فیصد، کیرالہ میں 0.4 فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں 02 ستمبر کو سب سے زیادہ 292 کورونا متاثرین نے دم توڑ دیا۔ علاوہ ازیں کرناٹک میں 113، پنجاب میں 106، تمل ناڈو میں 98، اتر پردیش میں 74 اور آندھرا پردیش میں 72 مریضوں کی موت ہو گئی۔

اروناچل پردیش، دادر نگر حویلی اور دمن دیو، لداخ، منی پور، ناگالینڈ اور سکم گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک بھی کورونا متاثر کی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ ملک میں محض میزورم ہی ایک ایسی ریاست ہے جہاں اب تک کسی بھی کورونا مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.