ETV Bharat / bharat

'ناکام لاک ڈاون کے لیے یوگی، عآپ اور مرکز ذمہ دار' - ناکام لاک ڈاون کے لیے کیجریوال ذمہ دار

بہار کی نیتیش حکومت میں وزیر سنجے جھا نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاون پر سوال کھڑے کیے ہیں اور اسے ناکام قرار دیا ہے۔

'ناکام لاک ڈاون کے لیے یوگی، عآپ اور مرکز ذمہ دار'

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 2:47 PM IST

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاون ناکام ہو چکا ہے اور اس کے لیے مرکزی حکومت سمیت دہلی حکومت اور اتر پردیش کی حکومتیں ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا مقصد تھا کہ جو لوگ جہاں ہیں وہ وہیں رہیں، اور اسی کو ذہن میں رکھ کر ہم نے ساری چیزوں کے انتظامات کیے تھے، اور اس کے لیے وزیر اعلی نتیش کمار نے 100 کروڑ روپے کی رقم بھی مختص کی تھی۔

لیکن آنند وہار اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں سے خصوصٰ بسوں کا انتظام کیا گیا لوگوں کو بہار حدود تک پہنچایا گیا، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو یہاں اتارا گیا، ہم لوگوں نے قریب 25 ہزار افراد کو ان کے آؓائی وطن تک پہنچایا ہے، جبکہ ہمارا اصل منصوبہ ان کو خصوصی کیمپوں میں رکھنا تھا، لیکن لوگ متشدد ہوگئے اور کچھ جگہوں پر خود کشی کرنے کی کوشش کی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے ہمیں گالیاں دینی شروع کیں کہ جب دہلی اور اتر پردیش کی حکومتیں ہمارے آنے کا انتظام کررہی ہیں تو آپ ہمیں کیوں اور کیسے کیمپوں میں رہنے پر مجبور کرسکتے ہیں'؟

ایک سوال کے جواب میں سنجے جھا نے کہا کہ میں الزام تراشی میں یقین نہیں رکھتا، لیکن جب آپ نے بسوں کا بندوبست کیا اور آپ نے انہیں یہاں بھیجا تو آپ نے وزیر اعظم کے لاک ڈاؤن کے مطالبے کو نظرانداز کیا، اور اسے ناکام بنا دیا، جس نے بھی بسوں کا بندوبست کیا اس نے وزیر اعظم کے منصوبے کو ناکام بنایا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.