ETV Bharat / bharat

تین ریاستوں میں کورونا سے 448 افراد کی موت - تین ریاستوں میں کورونا

مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 2026 اور آندھرا پردیش میں 353 تک بڑھ گئی، جبکہ تمل ناڈو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں 169 کی کمی واقع ہوئی۔

corona killed 448 people in three states
تین ریاستوں میں کورونا سے 448 افراد کی موت
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 1:35 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی جنگ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر، تمل ناڈو اور آندھرا پردیش میں بالترتیب 258، 97 اور 93 متاثرہ افراد ہلاک ہوگئے۔

ان تینوں ریاستوں میں مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 2026 اور آندھرا پردیش میں 353 تک بڑھ گئی، جبکہ تامل ناڈو میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 169 کی کمی واقع ہوئی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے پیر کے روز جاری ہوے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 61،408 نئے مریض سامنے آنے کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 31،06،348 ہوگئی ہے۔

اسی کے ساتھ ، 836 افراد کی موت ہونے کی وجہ سے ملک میں اموات کی تعداد 57،542 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 23،38،085 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس زير علاج مریضوں کی تعداد مستقل طور پر بڑھ کر 710،771 ہو گئی ہے۔

ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس (کووڈ19) سے متاثرہ افراد کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور بھارت اس تعداد کو عبور کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک ہو گیا ہے۔

دنیا میں اس وبا سے سب سے زیادہ سنگین طور سے متاثر امریکہ میں اب تک 56،67،112 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور1،76،353 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر برازیل میں اب تک 35،82،362 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1،14،250 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.