ETV Bharat / bharat

بھارت: تقریبا 2,150 لوگوں پر کورونا کا ہیومن ٹیسٹ جاری

مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے آج کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین ڈیولپ کرنے کے عمل کے تحت ملک میں تقریبا 2,150 لوگوں پر ہیومن ٹسٹ کیا جارہا ہے۔

Corona is being humanely tested on about 2,150 people in the country
ملک میں تقریبا 2,150 لوگوں پر کورونا کا ہیومن ٹیسٹ کیا جارہا ہے
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 8:49 PM IST

وزارت صحت کے او ایس ڈی راجیش بھوشن نے آج پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں دو ویکسین امیدوار ہیں۔ ان میں ایک امیدوار پورے ملک میں آٹھ سائٹ پر تقریبا 1,150 لوگوں پر پہلے اور دوسرے مرحلے کا ہیومن ٹیسٹ کرنے جارہا ہے۔

دوسرا امیدوار پانچ سائٹ پر 1,000 لوگوں پر پہلے اور دوسرے مرحلے کا ٹیسٹ کررہا ہے۔ بھارت میں بائیوٹیک شعبہ کی کمپنی بھارت بائیوٹیک اور دوا کمپنی جائڈس کیڈیلا ملک میں تیارکردہ کورونا ویکسین ڈیولپ کرنے میں مصروف ہیں۔

دونوں کمپنیاں پہلے اور دوسرے مرحلے کا ہیومن ٹیسٹ کررہی ہیں۔ جب یہ ٹیسٹ کامیاب ہوں گے تو تیسرے اور آخری مرحلے کا ہیومن ٹیسٹ بڑی سطح پر کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی تناظر میں اگر بات کریں تو ابھی تک محض تین منصوبے ایسے ہیں جہاں تیسرے مرحلے کا ہیومن ٹسٹ ہورہا ہے۔ ان میں برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی، امریکہ کی مارڈنا فارمایوسٹیکل اورچین کی کمپنی سینوویک بائیوٹیک شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی صحت تنظیم کے مطابق پوری دنیا میں ویکسین ڈیولپ کرنے والے ابھی 141 کنڈیڈیٹ ہیں جو تحقیق یا جانوروں پر ٹیسٹ کرنے کے عمل میں ہیں۔ پوری دنیا میں 24 ایسے ویکسین کینڈیڈیٹ ہیں جو ہیومن ٹیسٹ کررہے ہیں۔

بھوشن نے بتایا کہ بھارت چاہے خود ویکسین ڈیولپ کرے یا کوئی دیگر ملک اسے ڈیولپ کرے لیکن بھارت کا کردار اہم ہوگا۔ بھارت ویکسین کی مینوفیکچرنگ میں اہم کردار اد کرتا رہا ہے اور اس مرتبہ بھی اس کا کردار اہم ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.