ETV Bharat / bharat

فیروزآباد میں کورونا متاثرہ مولانا کی موت - اتر پردیش

اتر پردیش میں فیروز آباد میڈیكل کالج میں داخل کورونا متاثرہ مولانا کی اتوار کو علاج کے دوران موت ہو گئی، یہ ضلع میں کورونا سے پہلی موت ہے جبکہ کورونا متاثرہ چھ لوگوں کی رپورٹ آج مثبت آنے سے ان کی تعداد بڑھ کر 46 ہو گئی ہے۔

فیروز آباد میں کورونا متاثرہ مولانا کی موت، چھ نئے معاملے ، کل تعداد 46

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 10:54 PM IST

ضلع مجسٹریٹ چندروجے سنگھ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مزید چھ لوگوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیوآئی ہے اور ضلع میں ان کی تعداد بڑھ کر اب 46 ​​ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقے کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو مکمل طور سیل کیا گیا ہے۔

فیروز آباد میں کورونا متاثرہ مولانا کی موت، چھ نئے معاملے ، کل تعداد 46
فیروز آباد میں کورونا متاثرہ مولانا کی موت، چھ نئے معاملے ، کل تعداد 46

انہوں نے بتاياكہ رسول پور علاقے کے محلہ شيش گراں واقع بڑی مسجد کے مولانا 16 اپریل کو اوپی ڈی میں ٹیسٹ کرانے گئے تھے۔ جانچ کے بعد انہیں كوارنٹائن کر لیاگیا تھا۔ ہفتہ کو ان کی کورونا کی رپورٹ پازیٹیو آئی اور اس کے بعد انہیں میڈيكل کالج کے آئسولیشن وارڑ میں داخل کر لیا گیاتھا۔

مولانا کی آج علاج کے دوران موت ہو گئی۔ میڈیكل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا انیجا نے مولانا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 65 سالہ کورونا متاثرہ مولانا ہائی بلڈ پریشر کے مرکز میں بھی مبتلا تھے۔ اتوار کو ان کی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا۔ وہ پہلے سے ہی بیمار تھے اور کورونا انفیکشن سے پہلے سے اسپتال میں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔

ضلع مجسٹریٹ نے آج ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا دورہ کر کے وہاں ضروری اشیاء کی ہوم ڈلیوری وغیرہ انتظام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بنبا چوراہے پر واقع کمیونٹی کچن کا معائنہ کرکے ضرورت مندوں کو کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کئے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھر میں رہ کر ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.