شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں کورونا موذی مرض سے متاثرہ 94 سالہ خاتون روبہ صحت ہوگئی۔
حیدرآباد کے چکڑپلی علاقہ سے تعلق رکھنے والے پی وجئے لکشمی کو اس وائرس کے ہلکی علامات پر 17جون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس خاتون کے ضعیف ہونے کے باوجود وہ اس مرض سے روبہ صحت ہوگئی۔ اس خاتون کی صحت پر نظر رکھی گئی تھی جس کے بعد گذشتہ روز اس کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
اسی دوران اس خاتون کا ویڈیو بھی سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر وائرل ہوگیا ہے جس میں اس نے کہا کہ 'اسپتال میں اس کا بہتر علاج کیا گیا۔ یہ اسپتال بہتر حالت میں ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'ان کی بہنیں ان کی عیادت کیلئے روزانہ اسپتال آتی تھیں اور ڈاکٹرز بھی معمول کے مطابق ان کا علاج کررہے تھے'۔
اسپتال کا سینی ٹری اسٹاف بھی کافی مددگار تھا۔ اسپتال نے بہتر غذا بھی فراہم کی۔
مزید پڑھیں: تاریخی مقامات کھلنے سے ٹورسٹ گائیڈ کے چہروں پر خوشی
واضح رہے کہ گاندھی اسپتال میں کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔