ETV Bharat / bharat

بروقت کارروائی سے کورونا وائرس پر قابو پایا گیا: ہرش وردھن

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرشن وردھن نے کہا ہے کہ 'چین میں کورونا وائرس دو مہینے سے تباہی مچا رہا ہے لیکن ہم اب تک صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اس سلسلے میں ہم نے فوری تیاریاں مکمل کر لی تھیں۔'

بروقت کارروائی سے کرونا وائرس پر قابو پایا گیا: ہرش وردھن

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 9:49 PM IST

ہرش وردھن نے آج یہاں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال، لیفٹیننٹ گورنر سمیت متعلقہ محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ 'میٹنگ میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی۔'

انہوں نے کہا کہ 'بھارت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویسے تو پوری طرح سے تیار ہے لیکن اگر مستقبل میں کسی طرح کی پریشانی آتی ہے تو اس کے لیے ہمیں تیا رہنے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'دنیا کے کئی ممالک میں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور گزشتہ 12۔10 دنوں میں ہی 60 سے زیادہ ممالک اس کی زد میں آگئے ہیں، کورونا وائرس کے بڑھنے کے خدشات کو دیکھتے ہوئے ساری تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے میٹنگ کے دوران ضروری احتیاطی اقدام کے لیے افسران کو مشورے دیے گئے ہیں۔'

ڈاکٹر ہرش وردھن کی پریس کانفرنس

سب سے پہلے چین میں 30 دسمبر کو نمونیا کا ایک معاملہ سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کسی نامعلوم وائرس کی علامت بتائی گئی تھی لیکن 7 جنوری کو کورونا وائرس کے بارے میں اطلاع ملی۔ حکومت نے اس معاملے میں جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 جنوری کو ہی میٹنگ طلب کر لی تھی اور 17 جنوری کو اس وائرس کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔ مستقبل میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے وزیراعلی اور لیفٹیننٹ گورنر سے مسلسل نگرانی کرنے کے درخواست کی گئی ہے۔

مسٹر ورش وردھن نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثروں کی مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے جن میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔

وزارت صحت اور خاندانی فلاح وبہبود نے بتایا ہے کہ باقی 40 معاملے انفیکشن کے ہیں۔ اتوار سے اب تک جن چار نئے معاملوں کی اطلاع ملی ہے ان میں سے ایک کیرلہ کے ارناکولم سے، ایک دہلی، ایک اترپردیش اور ایک جموں سے ہے۔

کیرلہ میں اتوار کو جن پانچ نئے معاملوں کاپتہ چلا تھا ان میں سے تین لوگ ایسے ہیں جنہوںنے حال ہی میں اٹلی کا دورہ کیا تھا اور دو دیگر ان کے اہل خانہ ہیں جو ان کے رابطے میں آئے تھے۔ ان لوگوں نے حال ہی میں ایک خاندانی تقریب میں شرکت کی تھی اور اپنے کچھ رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے۔ ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے 3003 نمونوں کی جانچ میں سے 43 میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 2694 نمونے منفی پائے گئے ہیں۔ اب تک غیر ممالک سے آنے والے 8255 پروازوں میں کل 874708 مسافروں کی ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کی جاچکی ہے جس میں سے 1921 میں کروناسے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ ان میں سے 177 کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.