ETV Bharat / bharat

تملناڈو:کورونا کیسزمیں اضافہ - کورونا کی وبا

ریاست میں متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 55.37 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد ہے۔

تملناڈو:کورونا کیسزمیں اضافہ
تملناڈو:کورونا کیسزمیں اضافہ
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 8:40 PM IST

تملناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا وبائی قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور 3949 ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پیر کو متاثرین کی تعداد 86000 سے تجاوز کر گئی۔

راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 55.37 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 86224 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1141 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 2212 مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے بعد شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 47749 ہو گئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 37334 فعال کیسز ہیں۔

اس دوران تملناڈو میں کورونا وائرس (کووِڈ۔19) کے معاملے میں بڑے پیمانے پر اضافے کے پیش نظر دار الحکومت چنئی اور اس سے متصل تین اضلاع میں 19 سے 30 جون تک سخت پابندی کے ساتھ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.