ETV Bharat / bharat

دنیا میں کورونا سے 1.84 کروڑ افراد متاثر، 6.97 لاکھ افراد ہلاک

خوفناک اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا پھیلاؤ دنیا بھرمیں جاری ہے اور اس مہلک وائرس سے اب تک دنیا میں تقریبا 1.84 کروڑ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن کی وجہ سے تقریبا 6.97 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Breaking News
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 5:32 PM IST

کورونا وائرس کی موذی وبا نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار 642 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 97 ہزار 189 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 60 لاکھ 71 ہزار 914 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 675 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 16 لاکھ 75 ہزار 539 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ابھی تک امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریک میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 58 ہزار 929 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 48 لاکھ 62 ہزار 174 ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.